Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / اسرائیلی پولیس کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہری ہلاک

اسرائیلی پولیس کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہری ہلاک

یروشلم۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسرائیلی سرحدی پولیس اہلکار نے ایک فلسطینی شہری کو ہلاک کردیا جبکہ ایک دیگر شہری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ یہ واقعہ مغربی کنارہ میں اس وقت پیش آیا جب دونوں فلسطینی نوجوان اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی طرف کچھ اس انداز سے بڑھ رہے تھے کہ ان کو یہ خدشہ پیدا ہوگیا کہ وہ حملہ کرنے آرہے ہیں۔ پولیس اہلکار الرام علاقہ میں ایک تلاشی مہم انجام دے رہے تھے جو یروشلم کے شمال مشرق میں واقع ہے جہاں انہوں نے ایک ہتھیار بنانے والی ورک شاپ دریافت کی اور اس کے بعد فوری بعد انہوں نے ایک گاڑی دیکھی جس میں مذکورہ دونوں فلسطینی شہری ان کی جانب آتے دکھائی دیئے جس کے بعد پولیس اہلکار نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے اپنے دفاع کے لئے فائرنگ کردی جس میں ایک فلسطینی شہری جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT