Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسرائیلی کھلاڑیوں پرتیونس میں کھیلنے پر پابندی

اسرائیلی کھلاڑیوں پرتیونس میں کھیلنے پر پابندی

تیونس سٹی۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)تیونس کی عدالت نے 4اسرائیلی کھلاڑیوں کو ملک میں ہونے والے تائیکوانڈو بین الاقوامی چمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا ہے۔ تیونس میں انسانی حقوق کارکنوں کی جانب سے عدالت میں درخواست داخل کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی ریاست کے کھلاڑیوں کو تیونس میں ہونے والے مقابلے میں شرکت سے روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ تیونس میں عالمی تائیکوانڈو چمپئن شپ 6 سے 16 اپریل تک ساحلی شہر حمامات میں منعقد کی جائے گی۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے عدالت نے اسرائیلی کھلاڑیوں کو مقابلے میں شرکت کی اجازت دی تھی مگر اسرائیل سے تعلقات مخالف عرب قومی مزاحمتی کمیٹی نے عدالت میں اس فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT