Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / اسرائیل ، شام کی خودمختاری کا احترام کرے :روس

اسرائیل ، شام کی خودمختاری کا احترام کرے :روس

ماسکو، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کو فون کر کے ان سے اپیل کی کہ وہ شام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کچھ نہ کریں۔ روس کے صدر دفتر کریملن نے آج اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔بیان کے مطابق مسٹر پوٹن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے کہا کہ شام کی خود مختاری برقرار رکھنا اہم ہے ، اس لئے وہ اس کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش نہ کریں۔ شام ، ایران اور روس کے مطابق اتوار کو شامی فضائیہ کے اڈے پر ہوئے حملہ کے پیچھے اسرائیل تھا۔اس حملہ میں سات ایرانی فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔ اسرائیل نے نہ تو اس حملے کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس سے انکار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT