Monday , October 22 2018
Home / عرب دنیا / اسرائیل اور اردن میں کشیدگی کا خاتمہ نئے اسرائیلی سفیر کی تقرری

اسرائیل اور اردن میں کشیدگی کا خاتمہ نئے اسرائیلی سفیر کی تقرری

یروشلم ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی وزارت خارجہ کا کہنا ہیکہ اردن کیلئے اسرائیل کے نئے سفیر کو عنقریب ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ اس طرح سفارتخانے میں ہوئی ہلاکت انگیز فائرنگ کے واقعہ کے بعد دونوں ممالک میں پیدا ہوئی کشیدگی اب ختم ہورہی ہے۔ یاد رہیکہ اردن اور اسرائیل کے درمیان یوں تو 1994ء میں ایک امن معاہدہ پر دستخط کئے گئے تھے لیکن حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان کبھی بھی اتنی زیادہ کشیدگی دیکھنے میں نہیں آئی جتنی ایک ماہ قبل پیدا ہوئی تھی۔ امیرویسبراؤ کواب اردن کیلئے اسرائیل کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت کے ترجمان ایمانیول فاشون نے بتایا کہ ویسراڈ اپنے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے عمان پہنچ چکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب اسرائیلی سفارتخانہ موقوعہ اردن کے ایک سیکوریٹی گارڈ نے دو اردنی شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جس کے بارے میں اس نے یہ کہا کہ ان دو شہریوں میں سے ایک نے اس پر اسکروڈرائیور سے حملہ کیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد جب اسرائیلی گارڈ اور اس وقت کے اسرائیلی سفیر کا اسرائیل پہنچنے پر کسی ہیرو کی طرح استقبال کیا گیا تھا جس پر اردن نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT