Saturday , April 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد

اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد

کریم نگر ۔ 11 اگست ۔ (ذریعہ فیاکس ) مولانا خواجہ فرقان قاسمی سکریٹری کے بموجب جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی جانب سے اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کے خلاف ایک جماعتی احتجاجی جلسۂ عام T.N.G.O's فنکشن ہال کشمیر گڈہ میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے ذمہ داران اور تنظیموں کے صدور نے اسرائیل کے ظلم و تشدد کے خلاف ا ظہار خیال فرمایا ۔ مفتی مح

کریم نگر ۔ 11 اگست ۔ (ذریعہ فیاکس ) مولانا خواجہ فرقان قاسمی سکریٹری کے بموجب جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی جانب سے اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کے خلاف ایک جماعتی احتجاجی جلسۂ عام T.N.G.O’s فنکشن ہال کشمیر گڈہ میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے ذمہ داران اور تنظیموں کے صدور نے اسرائیل کے ظلم و تشدد کے خلاف ا ظہار خیال فرمایا ۔ مفتی محمد غیاث محی الدین نائب صدر جمعیۃ علماء کریم نگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے ناجائز طورپر فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کیا اور خود فلسطینیوں کے عرصۂ حیات کو تنگ کر رکھا ہے ۔ دنیامیں معصوم بچوں کو قتل کرنا اور بوڑھوں و خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی ظلم تصور کیا جاتا ہے لیکن اسرائیل کے اس ظلم کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کی جاتی ۔ محمد عبدالرقیب حامد لطیفی ( جماعت اسلامی ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ امن کا دعویدار اس وقت ظالموں کی پشت پناہی کررہا ہے ۔ فلسطین کی سرزمین انتہائی مقدس ہے ، یہ انبیاء کرام کی جائے پیدائش ہے۔ اﷲ نے یہاں پر اپنی رحمتوں کو رکھا ہے لیکن آج یہ سرزمین بے قصور مسلمانوں کے خون سے لہولہان ہے ۔ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اسرائیل ہے جس نے ظلم و ستم کی سیاہ تاریخ رقم کی ہے ۔ محمد مصطفے علی انصاری جنرل سکریٹری مسلم سینئر سٹیزن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کے اس ظلم و جبر پر عرب حکمرانوں کی خاموشی انتہائی مجرمانہ ہے ۔ سعودی حکمراں فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کرتے اور اسرائیل کے ظالمانہ رویہ کے خلاف آواز بلند کرتے تو ان کی ہمت نہیں ہوتی ۔ مولانا محمد عمر فاروق قاسمی نے کہاکہ ظلم کی ایسی دردناک داستان شاید اس سے پہلے نہ لکھی گئی ہو جو اس وقت اسرائیل فلسطین میں لکھ رہا ہے ۔ اس جلسہ سے مولاناا محمد کاظم الحسنی صدرصفا بیت المال ، مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی ، مفتی محمد نظامی اہلسنت و الجماعت ، محمد راشد علی حسن تبلیغی جماعت ، محمد جمیل احمد ، سعیدیہ ٹرسٹ ، نے خطاب کیا ۔ صدر جمعیتہ علماء مفتی محمد یونس القاسمی نے اسرائیل کے خلاف قرار داد پیش کی ۔ مفتی نوید سیف حسامی نے جمعیۃ علماء کی انسانیت بچاؤ تحریک کی روداد بیان کی ۔ مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری نے جلسہ کی کارروائی چلائی اور تمام مقررین نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ اس وقت مسلمان اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ رہنے کی تلقین کی ۔

TOPPOPULARRECENT