Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / اسرائیل سے تعلقات کی اپیل پر سوڈان کے ایڈیٹر کو شدید زدوکوب

اسرائیل سے تعلقات کی اپیل پر سوڈان کے ایڈیٹر کو شدید زدوکوب

خرتوم۔ 20؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ مسلح افراد نے سوڈان کے ایک روزنامہ کے دفتر پر حملہ کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر کو شدید زدوکوب کیا جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی اپیل کی تھی۔ عثمان میر غنی چیف ایڈیٹر روزنامہ ’الطائر‘ کو شدید زدوکوب کیا گیا، حالانکہ قومی محکمہ سراغ رسانی و صیانتی خدمات نے خبروں پر سنسر عائد کر رکھا ہے۔ چیف ایڈیٹر میر غنی خرتوم کے مضافات میں الزیتونا ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ اخباری نمائندوں کو شکایت ہے کہ فوج اور سراغ رسانی محکمہ خبروں پر غیر ضروری تحدیدات عائد کررہا ہے۔ صدر عمر البشیر نے میر غنی کی عیادت کی اور پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ہنوز بے ہوش ہیں۔ ان سے بے رحمانہ سلوک ظاہر کرتا ہے کہ یہ منصوبہ بند تھا۔

TOPPOPULARRECENT