Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / اسرائیل غزہ کی تعمیر نو کیلئے اپنا کردار ادا کرے : اوبامہ

اسرائیل غزہ کی تعمیر نو کیلئے اپنا کردار ادا کرے : اوبامہ

واشنگٹن ۔9 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) مصری دارالحکومت قاہر ہ میںغزہ کی تعمیر نو کے لیے ہونے والی انٹرنیشنل ڈونرز کانفرنس کے انعقاد سے قبل امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی تعمیر نو کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی اتوار کے روز منعقد ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس ناروے اور مصر کی

واشنگٹن ۔9 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) مصری دارالحکومت قاہر ہ میںغزہ کی تعمیر نو کے لیے ہونے والی انٹرنیشنل ڈونرز کانفرنس کے انعقاد سے قبل امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی تعمیر نو کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی اتوار کے روز منعقد ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس ناروے اور مصر کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہی ہے۔ امریکہ نے ڈونرز کانفرنس کو ایک بڑی انسانی ہمدردی اور تعمیر نو کی کاوش قرار دیا ہے۔ فلسطینی حکومت نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک 76 صفحاتی منصوبہ جات مرتب کیا ہے۔ امریکہ پہلے ہی غزہ کی تعمیر نو کے لیے تقریباً 118 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کر چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT