Monday , June 25 2018
Home / دنیا / اسرائیل میںنئی بستیوں کی تعمیرکو منظوری دیئے جانے کا امکان

اسرائیل میںنئی بستیوں کی تعمیرکو منظوری دیئے جانے کا امکان

تل ابیب ،10جنوری (سیاست ڈاٹ کام)اسرائیلی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی آج منظوری دے گی ۔یہ بات اسرائیلی وزیر دفاع ایویگدور لائبرمین نے میڈیا کو بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی آج منظوری دے دی گی۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت مغربی کنارے میں بارہ سو سے زائد نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے جبکہ مزید ڈھائی ہزار مکانات تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی منظوری بھی لی جائے گی ۔واضح رہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے جبکہ فلسطینی اسے اپنی ریاست کا حصہ قرار دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT