اسرائیل میں جھڑپیں، 5 افراد گرفتار

یروشلم۔ 26؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مشرقی یروشلم میں کل رات بھر تازہ جھڑپوں کے دوران 5 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا، سینکڑوں کی تعداد میں مزید ملازمین پولیس بڑھتی ہوئی بے چینی پر قابو پانے کے لئے تعینات کردیئے گئے۔ جھڑپوں میں خاص طور پر اُس وقت شدت پیدا ہوئی جب کہ پرانے شہر یروشلم کے پڑوسی علاقہ سلوان میں ایک فلسطینی ڈرائیور نے شہر ی

یروشلم۔ 26؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مشرقی یروشلم میں کل رات بھر تازہ جھڑپوں کے دوران 5 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا، سینکڑوں کی تعداد میں مزید ملازمین پولیس بڑھتی ہوئی بے چینی پر قابو پانے کے لئے تعینات کردیئے گئے۔ جھڑپوں میں خاص طور پر اُس وقت شدت پیدا ہوئی جب کہ پرانے شہر یروشلم کے پڑوسی علاقہ سلوان میں ایک فلسطینی ڈرائیور نے شہر یروشلم کے ہجوم میں اپنی گاڑی گھسادی تھی جس سے ایک اسرائیلی بچہ ہلاک ہوگیا تھا۔ پولیس نے رات بھر سنگباری کرنے والے احتجاجی گروہوں کو منتشر کردیا۔ مبینہ طور پر آج صبح اس علاقہ میں دوبارہ بے چینی پھیل گئی جب کہ 400 تا 500 ملازمین پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر قابو پانے کے لئے پہنچ گئے۔ یروشلم میں حادثہ کے بعد کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ فوج نے مغربی کنارہ میں ایک کمسن لڑکے کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT