Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / اسرائیل میں دوسری جنگ عظیم کے قتل عام مہلوکین کو خراج عقیدت

اسرائیل میں دوسری جنگ عظیم کے قتل عام مہلوکین کو خراج عقیدت

یروشلم ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں آج ملک گیر پیمانے پر دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی جرمنی کے ہاتھوں 60 لاکھ یہودیوں کے قتل عام کی یاد بطور ’’ہولوکاسٹ رممبرنس ڈے‘‘ کے طور پر منائی گئی جہاں سائرنوں کے بجتے ہی سڑکوں اور شاہراہوں پر دوڑنے والی گاڑیاں رک گئیں۔ اسرائیلی شہری اپنے اپنے مکانات اوردفاتر سے باہر نکل کر سڑکوں پر آ گئے اور اپنے سر کو جھکا کر قتل عام کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ اسکولوں، عوامی ادارہ جات اور فوجی اڈوں پر بھی قتل عام کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقریبات کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ دوسری طرف پولینڈ میں صدر اسرائیل ریووین ریولین کی قیادت میں ’’مارچ آف دی لیونگ‘‘ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جہاں توقع ہیکہ تقریباً 10,000 افراد شریک ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT