Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / اسرائیل میں قبل ازوقت الیکشن کا اعلان

اسرائیل میں قبل ازوقت الیکشن کا اعلان

یروشلم ، 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی قائدین نے آج اتفاق کرلیا کہ قبل از وقت انتخابات 17 مارچ کو منعقد کئے جائیں ، جبکہ ایک روز قبل وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کا کمزور مخلوط اُن کی پالیسیوں کے دو کلیدی ناقد وزراء کو برطرف کردینے کے اُن کے حیران کن اقدام کے پیش نظر بکھر گیا۔ کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) اسپیکر یولی ایڈلسٹین نے تمام سیا

یروشلم ، 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی قائدین نے آج اتفاق کرلیا کہ قبل از وقت انتخابات 17 مارچ کو منعقد کئے جائیں ، جبکہ ایک روز قبل وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کا کمزور مخلوط اُن کی پالیسیوں کے دو کلیدی ناقد وزراء کو برطرف کردینے کے اُن کے حیران کن اقدام کے پیش نظر بکھر گیا۔ کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) اسپیکر یولی ایڈلسٹین نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ مشاورت کے بعد چناؤ کی تاریخ کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ رائے دہی 17 مارچ کو منعقد کی جائے گی ۔ ایڈلسٹین توقع ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کیلئے ایک بل کو ابتدائی طورپر متعارف کرانے کے دوران بھی اس اقدام کے بارے میں رائے دہی کرائیں گے ۔ اس بل کی منظوری تیسری نیتن یاہو حکومت کے سرکاری طورپر اختتام کا نقیب ہوگی ، موجودہ میعاد دیڑھ سال سے کچھ زائد عرصہ چلی ۔ آنے والے انتخابات محض ایک سوال سے متعلق ہیں کہ حکومت کی قیادت ایسے ماحول میں کون کرے گا جبکہ اسرائیل کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے ، نیتن یاہو نے اپنی لیکویڈ پارٹی کی ایک میٹنگ میں یہ ریمارک کیا۔ انھوں نے بتایا کہ لیکویڈ واحد پارٹی ہے جسے سیاسی قیادت کرنا چاہئے اور حالیہ برسوں میں ہمیں یہی سبق ملا ہے ۔ نیز ان انتخابات کا چیلنج بھی یہی ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کل شام قوم سے خطاب میں انتخابات کا اعلان کیا تھا ، جس سے کچھ دیر قبل ہی انھوں نے وزیر فینانس ییش آتید پارٹی کے یائر لاپڈ اور ہتنوا پارٹی کی وزیرانصاف زیپی لیونی کو یکایک برطرف کردیا تھا جس پر سیاسی تجزیہ نگاروں نے شدید تنقید کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT