Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ملازم گرفتار کرلیا

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ملازم گرفتار کرلیا

یروشلم ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج کہا کہ اس نے  اقوام متحدہ کے ایک ملازم کو حماس کی مادی امداد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ انجینئر وحید بورش جو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام میں 2003ء سے برسرکار تھا، 16 جولائی کو گرفتار کرلیا گیا اور منگل کے دن ایک عدالت نے حکومت نے اس پر حماس کی مادی امداد کا الزام عائد کیا۔ اسرائیل کے ہاتھوں گذشتہ ہفتہ سے حماس کی امداد کے الزام میں گرفتار ہونے والا انسانی بنیادوں پر ہمدردی کرنے والا دوسرا کارکن ہے۔ 2015ء میں مبینہ طور پر گرفتار شدہ انجینئر نے حماس ارکان کے رہائشی علاقوں میں مکانوں کی دوبارہ تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے کی خواہش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT