Friday , October 19 2018
Home / دنیا / اسرائیل نے غزہ میں تیل کی سپلائی پر لگائی روک لگائی

اسرائیل نے غزہ میں تیل کی سپلائی پر لگائی روک لگائی

یروشلم۔13 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے غزہ۔اسرائیل سرحد پر جاری تنازعہ کی وجہ سے فوری طور پر غزہ میں تیل کی سپلائی پر روک لگا دی ہے ۔اسرائیل کی وزارت دفاع کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک بیان میں وزیر دفاع ایوگڈور لبرمین نے کہا کہ اسرائیل ایسی صورتحال برداشت نہیں کرے گاجس میں ایک طرف تیل کے ٹینکروں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے اور دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی اور تشدد جاری رہے۔انہوں نے کہا کہ حماس مسلسل دہشت گردانہ حملوں کو فروغ دیتا ہے اور اسرائیلی شہریوں کے خلاف حملہ کرنے کے لئے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT