Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیل نے مصر سے ملحقہ طابہ سرحد بند کردی

اسرائیل نے مصر سے ملحقہ طابہ سرحد بند کردی

یروشلم ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے مصر جانے والی اپنی طابہ سرحد کو اس کی انسداد دہشت گردی آفس کی جانب سے ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے اندیشے ظاہر کرنے کے بعد بند کردیا ہے۔ یاد رہیکہ سرحد کو پاس اوور ہالیڈے کے آغاز سے کچھ ہی گھنٹوں قبل بند کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلیوں کی اکثریت کیلئے سینائی ایک مقبول مقام بن جاتا ہے۔ اعلان کے فوری بعد جنوبی اسرائیل کے متعدد علاقوں میں سائرن بجائے گئے جس کے ذریعہ وہاں کے ساکنان کو ممکنہ راکٹ حملوں کے بارے میں چوکس کیا گیا۔ فوج نے قبل ازیں یہ کہا تھا کہ سنائی سے ایک راکٹ داغا گیا ہے جو ایک کھلے میدان میں دھماکہ سے تباہ ہوگیا تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT