Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیل پر غزہ میں بجلی کے بحران کے ذریعہ حماس کو بلیک میل کرنے کا الزام

اسرائیل پر غزہ میں بجلی کے بحران کے ذریعہ حماس کو بلیک میل کرنے کا الزام

مقبوضہ بیت المقدس16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویڑن چینل ” 7 ” نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی میں بجلی کا بحران پیدا کرکے اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کو بلیک میل کررہا ہے تاکہ حماس غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے گئے فوجیوں کی زندہ واپسی اور مردہ فوجیوں کی باقیات کو واپس کرنے پرمجبور ہوجائے۔عبرانی ٹی وی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مبینہ طور پرجنگی قیدی کے طورپر رکھے ایک مردہ اسرائیلی فوجی ھدار گولڈن کے والد کا کہنا ہے کہ  اسرائیل غزہ کی پٹی میں بجلی کا بحران پیدا کرکے مقتول گولڈن کی میت کے حصول کے لیے حماس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ٹی وی رپورٹ میں مقتول فوجی کے والد کا ایک بیان نقل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے حماس کو بالواسطہ طورپر ایک پیغام پہنچایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر حماس مقتول فوجی کی میت یا زندہ فوجیوں کی واپسی کو یقینی بنائے تو غزہ کی پٹی کی بجلی بحالی کی جاسکتی ہے۔ادھر مقتول فوجی کی والدہ “سمحاہ گولڈن” نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی کی حکمران جماعت حماس بجلی چاہتی ہے تو ہمارے بیٹے ھدار کو واپس کردے۔

TOPPOPULARRECENT