Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / اسرائیل کا تحفظ اولین ترجیح :اوباما

اسرائیل کا تحفظ اولین ترجیح :اوباما

واشنگٹن ۔9 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما نے آج کہا کہ مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی کا ماحول انتہائی ابتر ہوگیا ہے ۔ انھوں نے دہشت گرد تنظیموں جیسے داعش اور حزب اﷲ کی سرگرمیوں سے نمٹنے اور موثر لائحہ عمل تیار کرنے کے سلسلے میں وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو سے تبادلۂ خیال کیا ۔ وائیٹ ہاؤس میں دونوں قائدین کی ملاقات ہوئی جس میں اوباما نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی کی صورتحال کئی شعبوں میں انتہائی ابتر ہوچکی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اسرائیل کی سلامتی اُن کی اولین خارجہ پالیسی ترجیح ہے اور وہ اس سے پہلے بھی یہ بات متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں۔ وہ صرف زبانی طورپر ایسا نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ عملی ثبوت بھی دے چکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT