Thursday , July 19 2018
Home / دنیا / اسرائیل کا سرحد پار شامی فوجی پوسٹوں پر حملہ

اسرائیل کا سرحد پار شامی فوجی پوسٹوں پر حملہ

دمشق ۔ 12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے سرحد پار شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں فوجی پوسٹوں کو نقصان پہنچا۔ غیرملکی خبر رساں ادارہ رائٹر کے مطابق اسرائیل نے گولن کی پہاڑیوں کی دوسری طرف شامی حدود میں فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جبکہ اس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہیکہ جنوبی صوبہ قونترا میں گولن کی پہاڑیوں کے قریب میزائلوں سے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہیکہ اس نے اسرائیل کی حدود میں آنے والے ڈرون کو گرانے اور پھر مزاحمت کے بعد شامی فوج کی تین پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس نے اپنے بیان میں کہا کہ شام اپنی حدود سے سرحد پار کارروائیاں روکنے کا ذمہ دار ہے اگر سرحد پار سے کارروائیاں ہوئیں تو مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT