Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / اسرائیل کا فلسطینی قیدی رہا کرنے سے انکار

اسرائیل کا فلسطینی قیدی رہا کرنے سے انکار

یروشلم۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی رہنماؤں کے اقوام متحدہ میں اپنے اثر ورسوخ میں اضافہ پر برہم اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کے چوتھے گروپ کو رہا کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزیر انصاف زپی لِونی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے اپنے اقدامات سے قیدیوں کی رہائی کی شرائط سے انحراف کیاہے۔ اسرائیلی

یروشلم۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی رہنماؤں کے اقوام متحدہ میں اپنے اثر ورسوخ میں اضافہ پر برہم اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کے چوتھے گروپ کو رہا کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزیر انصاف زپی لِونی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے اپنے اقدامات سے قیدیوں کی رہائی کی شرائط سے انحراف کیاہے۔ اسرائیلی وزیر انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب اسرائیل چاہتا ہے کہ امن کے عمل کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔ ایک اسرائیلی ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ قیدیوں کو رہا نہ کرنے کے فیصلے سے فلسطینیوں کو ایک اجلاس میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ زیپی لونی نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ یکطرفہ اقدامات کرناچھوڑیں اور مذاکرات کی میز پر واپس آجائیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے فلسطینی قیدیوں کے تین گروپوں کی رہائی کو اسرائیلی عوام نے بالکل پسند نہیں کیا تھا

کیونکہ رہائی پانے والے قیدیوں میں کئی ایسے افراد تھے جنھیں اسرائیلیوں کو قتل کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں فلسطینی رہنما محمود عباس نے اقوام متحدہ کی پندرہ یاداشتوں پر فلسطینیوں کی جانب سے دستخط کرنے کے لیے درخواست کی ہے جن میں اسرائیل پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے اپنے وعدوں کی تکمیل نہیںکی ہے۔فلسطینیی قیدیوں کی رہائی اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کے عمل کا حصہ ہے جسے امریکہ کا تعاون حاصل ہے۔قبل ازیں اسرائیلی نوآبادیات کی تعمیر کے احیاء پر اسرائیل۔فلسطین امن مذاکرات معطل کردیئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT