Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / اسرائیل کا فوجی کمانڈر سیب چرانے پر معطل

اسرائیل کا فوجی کمانڈر سیب چرانے پر معطل

یروشلم ۔ 10ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کی فوج کا ایک کمانڈ معطل کردیا گیا کیونکہ ایک فلسطینی دکاندار کی دکان سے مغربی کنارے کے قصبہ ہیبرون میں سیب چراتے ہوئے اس کی فلم بندی کرلی گئی تھی۔ گیواٹی بریگیڈ ہیبرون کے فوجی اس علاقہ کے ہیبرون بازار میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد ہونے والی امکانی گڑبڑسے نمٹنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے ۔ اسکواڈ کا کمانڈر ایک فلسطینی تاجر کی دکان سے روانہ ہوگیا کیونکہ اس علاقہ میں گڑبڑ شروع ہوگئی تھی ۔ روزنامہ ’’ ہاآرٹیز‘‘ نے اس کی توثیق کی ۔ لیکن انٹرنیٹ پر زیرگشت ویڈیو میںکمانڈر واضح طور پر ان فلسطینیوں کو نہیں دیکھ سکا تھا جو اس کی فلم تیار کررہے تھے ۔ اس نے دکان سے تین سیب اٹھالئے اور اسے اپنے ہمراہی فوجیوں کے حوالے کردیا تھا ۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس واقعہ کو اسرائیلی فوجی اور کمانڈر سے اس قسم کے کردار کی توقع نہیں کی جاتی ۔ اس لئے کمانڈر کو اس کے عہدہ سے معطل کردیا گیاہے اور اسے تادیبی کارروائی کا سامنا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ کم از کم 140فلسطینی مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں احتجاج کے دوران زخمی ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT