Friday , November 24 2017
Home / دنیا / اسرائیل کا ملک شام پر فضائی حملہ

اسرائیل کا ملک شام پر فضائی حملہ

بیروت، ستمبر 8(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے شام کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بناکر فضائی حملے کئے ہیں جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ۔ شام کی فوج نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ کل اسرائیل نے حماہ کے مصیاف شہر کے قریب ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس نے خبردار کیا ہے کہ یہ جارحانہ عمل علاقے کی سیکورٹی اور استحکام کیلئے خطرہ بن سکتا ہے ۔دی سیرین ابزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حملے میں ایک سائنسی تحقیق و ترقی کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس نے کہا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ اس تحقیقی مرکز میں کیمیائی ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں ۔ اس نے کہا کہ تحقیقی مرکز کے قریب ایک فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس پر کسی ردعمل سے انکار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT