Friday , December 15 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیل کو حماس کا بیوقوفی کیخلاف انتباہ

اسرائیل کو حماس کا بیوقوفی کیخلاف انتباہ

غزہ سٹی ۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حماس نے آج اسرائیل کو ایک فضائی حملے کے بعد انتباہ دیا ۔ حماس کے ترجمان سامی ابو ظہری نے کہا کہ اسرائیل کے حملے سے اُس کی بیوقوفی ظاہرہوتی ہے اور اس خواہش کا بھی اظہار ہوتا ہے کہ وہ مزیدعلاقوں پر قابض ہوناچاہتاہے ۔ ہم اسرائیل کو اپنی بیوقوفی جاری رکھنے کے خلاف انتباہ دیتے ہیں ۔ اگر وہ ہمارے مزید علاقوں پر قبضہ کرنا جاری رکھے تو اُسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ کئی دن کی بے چینی کے بعد اندیشے پیداہوگئے تھے کہ فلسطینیوں کی بے چینی تیسرے انتفادہ کی شکل میں عظیم تر بغاوت کی شکل اختیار کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT