Monday , April 23 2018
Home / دنیا / اسرائیل کو ہندوستانی سیاحوں کی آمد میں 65فیصد اضافہ کی توقع

اسرائیل کو ہندوستانی سیاحوں کی آمد میں 65فیصد اضافہ کی توقع

تل ابیب۔8اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) خدمات کی حالیہ راست جنگ سے حوصلہ پاکر جس میں نئی دہلی کی ایر انڈیا نے تل ابیب کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے ۔ اسرائیل کو توقع ہے کہ ہندوستان سے اسرائیل کی سیاحت کیلئے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 65فیصد اضافہ ہوجائے گا ۔ ایر انڈیا نے نئی دہلی سے تل ابیب کو پروازوں کی تعداد میں 22مارچ سے اضافہ کردیا ہے ۔ قبل ازیں ایر انڈیا نے سعودی عرب کیلئے پروازوں کی تعداد میں ٹھوس اضافہ کیا تھا ۔ سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود اسرائیل کے سفر کیلئے ایرانڈیا پر کھول دی ہے ۔ 2017ء میں 60ہزار ہندوستانی سیاحوں نے اسرائیل کا سفر کیا تھا ۔ جب کہ 2016ء میں انکی تعداد 45 ہزار اور 2015ء میں 39ہزار تھی ۔ ڈائرکٹر اسرائیلی وزارت سیاحت حسن مداح کے بموجب ہندوستان کے سیاحوں کی تعداد میں 65فیصد اضافہ کی توقع ہے کیونکہ ہر سال سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور 2018ء میں ہندوستانی سیاحوں کی تعداد 80ہزار ہوجائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT