Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / اسرائیل کیلئے امریکہ کی 40 ارب ڈالر کی فوجی امداد

اسرائیل کیلئے امریکہ کی 40 ارب ڈالر کی فوجی امداد

واشنگٹن۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور اسرائیل عنقریب ایک نئے سمجھوتے پر دستخط کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ آئندہ دس سال تک اسرائیل کو دفاعی اور فوجی شعبے میں 40 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہیکہ اسرائیلی اور امریکی حکام نے تل ابیب کے لیے فوجی امداد کے نئے مجوزہ معاہدے کی تیاری کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو امریکہ سے فوجی امداد کے معاہدے پر نئے صدر کے انتخاب کا انتظار کیے بغیر پہلے ہی دستخط کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT