Wednesday , June 20 2018
Home / عرب دنیا / اسرائیل کیلئے جاسوسی پر غزہ کے شہری کو 15 سال سزائے قید

اسرائیل کیلئے جاسوسی پر غزہ کے شہری کو 15 سال سزائے قید

غزہ سٹی۔ 11 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) حماس زیر اقتدار غزہ پٹی میں ایک فلسطینی کو اسرائیل کیلئے 15 سال تک ’’جاسوسی‘‘ کرنے کا مجرم قرار دے کر اسے 15 سال کی سزائے قید سنائی گئی ۔ 2 مارچ کو 2 افراد کو اسی جرم پر ایسی ہی سزا سنائی گئی تھی۔ فلسطینی قانون کے بموجب جن افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون ، قتل اور منشیات کی اسمگلنگ کا مجرم پایا جاتا ہے، انہیں سزائے موت دی جاتی ہے۔ سزائے موت کی توثیق صدر فلسطین کی جانب سے اس پر تعمیل سے قبل حاصل کرنے کی پابندی ہے لیکن حماس اب محمود عباس کی 4 سالہ میعاد 2009 ء کو ختم ہونے کے بعد انہیں فلسطین کا جائے صدر تسلیم نہیں کرتی۔

TOPPOPULARRECENT