Sunday , August 19 2018
Home / دنیا / اسرائیل کی آزمائش نہ کریں نتن یاہو کا ایران کو پیغام

اسرائیل کی آزمائش نہ کریں نتن یاہو کا ایران کو پیغام

میونخ۔18فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے ایران کو انتباہ دیا کہ اُسے ایران اور شام میں اس کی نمائندگی کرنے والی کمپنیوں کی جارحانہ کارروائی اسرائیل کی آزمائش سے کم نہیں ۔ ایرانی ڈرون طیارہ کا ایک ٹکڑا انہوں نے ایران کو روانہ کیا جسے اسرائیلی فضائی حدود میں مار گرایا گیا تھا اور انتباہ دیا تھا کہ اسرائیل کے پختہ ارادہ کی آزمائش نہ کی جائے ۔ ڈرون طیارہ کے اس ٹکڑے کو جو سبز دھات کا تھا سیاہ رنگ دیا گیا ہے ۔ وزیر خارجہ ایران جواد ظریف کے تبصرہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم اسرائیل نے یہ انتباہ دیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT