Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / اسرائیل کی جارحیت کیخلاف دہلی میں زبردست احتجاج

اسرائیل کی جارحیت کیخلاف دہلی میں زبردست احتجاج

نئی دہلی۔/25جولائی، ( فیکس ) شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفتی محمد مکرم نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ ماہ رمضان کو عبادتوں اور بہتے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ رخصت کریں اور عیدالفطر کو سادگی سے مناکر اپنا روپیہ پیسہ غرباء و مساکین نیز ملی کاموں میں صرف کریں۔ شاہی امام نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور شدید دہشت گردی کی س

نئی دہلی۔/25جولائی، ( فیکس ) شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفتی محمد مکرم نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ ماہ رمضان کو عبادتوں اور بہتے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ رخصت کریں اور عیدالفطر کو سادگی سے مناکر اپنا روپیہ پیسہ غرباء و مساکین نیز ملی کاموں میں صرف کریں۔ شاہی امام نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور شدید دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے پرزور اپیل کی کہ نہتے فلسطینیوں پر زمینی اور ہوائی حملے بند کرائے جائیں اور یو این او اپنا فرض منصبی ادا کرنے میں غفلت نہ کرے۔ آج یوم القدس کے موقع پر انہوں نے صیہونی جارحیت کے اندوہناک واقعات کو تفصیل سے بیان کیا اور مسلم ممالک سے اتحاد کے ساتھ اسرائیل پر اثر انداز ہونے کی اپیل کی۔ شاہی امام نے مرکزی حکومت سے بھی اپیل کی کہ فلسطینیوں کی حمایت میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جائے اور جو بھی موثر طریقہ حکومت ادا کرسکتی ہے وہ کرے۔ آج شاہی مسجد فتح پوری میں نماز جمعتہ الوداع کے بعد مسلمانوں نے زبردست احتجاج کیا اور اسرائیل مردہ باد اور فلسطین زندہ باد کے نعرے بلند کئے اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔شاہی امام نے مہاراشٹرا میں شیوسینا کے ارکان پارلیمنٹ کے ذریعہ ایک مسلمان روزہ دار کے منہ میں زبردستی روٹی دینے اور روزہ ختم کردینے کی شدید مذمت کی اور ایسے شرپسند ارکان پارلیمنٹ کے خلاف پارلیمنٹ تادیبی کمیٹی اور مرکزی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بہت سنگین ہے چونکہ اس میں ارکان پارلیمنٹ ملوث ہیں اور پارٹی کو بھی اس پر ایکشن لینا چاہئے۔

پاکستان کی طرف سے فائربندی کی پھر خلاف ورزی
جموں ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فائربندی کی ایک اور خلاف ورزی میں پاکستانی دستوں نے آج جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں خط قبضہ (ایل او سی) کے پاس اگلی ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس پر انڈین فورسیس نے جوابی کارروائی کی۔ دفاع کے پی آر او نے آج رات کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے پونچھ کے میندھر سیکٹر کی بالاکوٹ پٹی میں لگ بھگ 1650 بجے بلااشتعال فائرنگ کی۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستانی دستوں نے جواب دیا جس پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا، جو آج 1730 تک جاری تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس فائرنگ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT