Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیل کی حماس کے کیمپ پر بمباری

اسرائیل کی حماس کے کیمپ پر بمباری

غزہ ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی جنگی طیاروں نے پیر کے روزشمالی غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت( حماس )کے ایک تربیتی کیمپ پر بمباری کی ہے۔ یہ بمباری غزہ -اسرائیل سرحد پر گشت کرنے والی اسرائیلی بارڈر سیکیورٹی کی گاڑیوں پر مبینہ فائرنگ کا ردعمل بتائی جاتی ہے۔حماس کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ زیتون کے علاقے میں موجود تنظیم کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے کیمپ پر دو میزائل گرے ہیں۔ حملے کے وقت کیمپ میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعہ اور اتوار کے روز غزہ سرحد کے پاس موجود اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی اور اسی کے ردعمل میں پیر کے روز غزہ پر بمباری کی گئی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ میں بھی کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان 2014ء  میں ہونے والی جنگ بچاس سے زیادہ دن چلی جس میں 2251 شہری شہید ہوگئے تھے جبکہ اسرائیل کے 73 شہری ہلاک ہوئے تھے جن میں 67 فوجی شامل تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT