Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / اسرائیل کی سلامتی اوّلین ترجیح وزیراعظم اسرائیل اور صدر امریکہ کی ملاقات

اسرائیل کی سلامتی اوّلین ترجیح وزیراعظم اسرائیل اور صدر امریکہ کی ملاقات

واشنگٹن ۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر براک اوباما نے دہرایا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی ان کی اوّلین ترجیح ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد اوباما نے کہاکہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ ایران کے ساتھ ہوئے نیوکلیر معاہدے پر دونوں حکومتوں کے مابین شدید اختلاف رائے پایا جاتا تھا۔ گزشتہ 13 ماہ کے دوران ان دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی یہ پہلی ملاقات تھی جس میں فوجی امداد کے موضوع پر بھی بات ہوئی ۔نیتن باہو کے مطابق اسرائیل ہر قسم کے خطرے سے نمنٹنے کیلئے خطہ میں عسکری برتری برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT