Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ‘ 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ‘ 5 فلسطینی شہید

غزہ / یروشلم 9 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج غزہ پر زائد از 30 فضائی حملے کئے جن کے نتیجہ میں کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے گئے اور اس نے ادعا کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایک ماہ سے جاری اس لڑائی میں تقریبا 2000 افراد زندگی گنوا

غزہ / یروشلم 9 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج غزہ پر زائد از 30 فضائی حملے کئے جن کے نتیجہ میں کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے گئے اور اس نے ادعا کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایک ماہ سے جاری اس لڑائی میں تقریبا 2000 افراد زندگی گنوا بیٹھے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے آج 33 ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔ اس کا ادعا ہے کہ اس نے دہشت گرد سرگرمیوں کے مراکز ‘ کمان اور کنٹرول مراکز کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔ علاوہ ازیں ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے کے مقامات بھی اس کا نشانہ رہے ہیں۔ اسرائیل نے ادعا کیا ہے کہ حماس نے جنوبی اسرائیل میں درجنوں راکٹ داغے ہیں۔ آج کی گئی اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ ان میں ایک مسجد کے ملبہ سے نکالے گئے تین افراد بھی شامل ہیں۔ غزہ میں محکمہ صحت کے عملہ نے یہ بات بتائی ۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ سینئر حماس لیڈر معاذ زید بھی آج اسرائیل کی بمباری میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایک ماہ قبل شروع کی گئی وحشیانہ بمباری میں اب تک 1,900 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی

اور بچوں کی ہے ۔ اسرائیل میں 67 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 64 سپاہی تھے ۔ اسرائیل نے کل تین دن کی جنگ بندی کی مدت ختم ہوتے ہی اپنے وحشیانہ فضائی حملوں کا آغاز کردیا تھا ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملے حماس کی جانب سے کئے جارہے راکٹ حملوں کے جواب میں کئے جا رہے ہیں۔ جنوبی اسرائیل کے شہریوں کو بھی آج صبح سے ہی راکٹ حملوں کا سامنا کرنا پڑآ ہے ۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کو کسی طرح کی رعایت کے بغیر نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ اس نے کہا کہ ہم اب پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ مزاحمت جاری رہیگی ۔ حماس کے ترجمان فوزی برہم نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ قابض ملک کی کارروائیوں کا جواب دیا جائیگا اور یہی غزہ کے عوام چاہتے ہیں۔ فلسطین کے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسرائیلی جیٹ طیاروں نے آج حملے کرکے مزید تین مساجد کو شہید کردیا۔ اب تک 65 مساجد شہید ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT