Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیل کی وادی گولان میں شامی تنصیبات پر بمباری

اسرائیل کی وادی گولان میں شامی تنصیبات پر بمباری

دبئی ۔22 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد وادی گولان میں سرکاری تنصیبات پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں شامی فوج کی متعدد تنصیبات تباہ ہو گئیں۔ ’العربیہ ‘کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کی سرحد کے اندر سے تین ہاون راکٹ داغے گئے جن کے جواب میں شامی فوج کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ بیت المقدس میں ’العربیہ‘ کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیل کے زیر تسلط وادی گولان میں تین ہاون راکٹ گرنے کی اطلاعات ہیں تاہم ان میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم ان راکٹ حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT