Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / اسرائیل کے حملوں میں خلل اندازی کا شام کا دعویٰ

اسرائیل کے حملوں میں خلل اندازی کا شام کا دعویٰ

چند میزائلس اسلحہ خانوں سے ٹکرانے کا شامی رصدگاہ کا ادعا
دمشق۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے فضائی دفاعی نظاموں نے اسرائیلی فضائی حملوں میں خلل اندازی کی جبکہ شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا گیا۔ فوج نے آج صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے کئی میزائل لبنان کی فضائی حدود سے ہماری فوجی چوکیوں پر داغے جنہیں فضائی دفاعی نظام نے روک دیا اور ان میں سے بیشتر کو تباہ کردیا۔ ایک اخباری نمائندے نے دمشق میں بلند آہنگ دھماکوں کی دیڑھ بجے شب آوازیں سنیں۔ شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق برطانیہ نے کہا کہ چند اسرائیلی میزائلس فوجی نشانوں پر دمشق کے قریب ٹکرا بھی گئے۔ رصد گاہ کے صدر رامی عبدالرحمن نے کہا کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی میزائلس کا راستہ روکا تاہم ان میں سے چند جامریا کے قریب اسلحہ کے ذخائر سے ٹکراگئے۔

TOPPOPULARRECENT