Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / اسرائیل کے فضائی حملہ میں حماس کا جنگجو ہلاک

اسرائیل کے فضائی حملہ میں حماس کا جنگجو ہلاک

غزہ سٹی ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی میں اسرائیل کے حملہ میں فلسطینی اسلامی گروپ حماس سے تعلق رکھنے والا ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ وزارت صحت کے مطابق محمد ہجیلہ کی ہلاکت کے علاوہ ایک دیگر شخص کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملوں کی حماس کے کنٹرول والے انکلیو سے توثیق کی گئی۔ متوفی کے بارے میں بھی بتایا گیا کہ وہ تحریک کی عسکریت پسند ونگ کا ایک رکن بھی تھا جبکہ سیکوریٹی کے ذریعہ نے بتایا کہ متوفی حماس کے ان جنگجوؤں میں شامل تھا جو ایک آبزرویٹنگ پوائنٹ کی نگرانی کیا کرتے تھے جو غزہ سٹی کے مشرق میں واقع ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے بھی فضائی حملوں کی یہ کہہ کر توثیق کی کہ فلسطینیوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے جواب میں فضائی حملے کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT