Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / اسرائیل ہندوستان کو انجنیئرنگ برآمدات کے لحاظ سے 12 ویں مقام پر

اسرائیل ہندوستان کو انجنیئرنگ برآمدات کے لحاظ سے 12 ویں مقام پر

نئی دہلی ۔/26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو اسرائیل سے انجنیئرنگ اشیاء کی برآمد میں 640 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔اپریل 2016 ء میں 2 کروڑ امریکی ڈالر مالیتی انجنیئرنگ اشیاء ہندوستان کو درآمد کی گئی تھیں جو اپریل 2017 ء میں 146.42 ملین امریکی ڈالر مالیتی ہوچکی ہیں اور اسرائیل ہندوستان کو انجنیئرنگ اشیاء کی درآمد کے سلسلے میں بارہویں مقام پر پہونچ گیا ہے ۔ صدرنشین اعلیٰ ترین انجنیئرنگ ایکسپورٹرس تنظیم ٹی ایس بھاسن کے بموجب یہ انتہائی اطمینان بخش ہے کہ ہندوستان کو اسرائیل سے انجنیئرنگ اشیاء کی برآمد میں اتنا زبردست اضافہ وزیراعظم مودی کے مجوزہ دورہ اسرائیل سے قبل ہوچکا ہے ۔ وزیراعظم ہند اسرائیل کا دورہ ہندوستانی صنعت کی برآمداتی برادری کے اس مثبت موقف کے ساتھ کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی انجنیئرنگ صنعت اسرائیل کے ساتھ اپنے روابط میں کئی گنا زیادہ کرسکتی ہے ۔ اس میں دفاعی پیداوار ، فولاد ، آٹو موبائیل اور آٹو کے فاضل پرزے ، طیاروں کے پرزے اور بحری جہازوں اور کشتیوں کے پرزے درآمد کئے جاسکتے ہیں درحقیقت اسرائیل کو انجنیئرنگ برآمدات ماہ اپریل میں 12 ویں مقام پر پہونچا چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے برآمدات میں جو اسرائیل سے کی جارہی ہیں مزید توسیع دینے کی گنجائش موجود ہے اور ہم اس مقصد کیلئے جدوجہد کریں گے ۔ ٹی ایس بھاسن نے کہا کہ ہمیں برآمدات میں اضافہ کیلئے مختلف نوعیت کی اشیاء اسرائیل سے حاصل کرنی ہوں گی ۔

TOPPOPULARRECENT