Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / اسرائیل ۔ اردن سرحد کے قریب تیل کی پائپ لائن پھٹ گئی

اسرائیل ۔ اردن سرحد کے قریب تیل کی پائپ لائن پھٹ گئی

یروشلم ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی ایک پائپ لائن میں شگاف نے ہزاروں کیوبک میٹر خام تیل جنوبی اسرائیل میں اردن کے ساتھ متصل سرحد کے قریب صحرائے اراوا میں بہا دیا، عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ بحیرہ احمر کے تفریح گاہی شہر ایلات کے شمال اور سرحد سے 500 گز کے فاصلہ پر پیش آیا۔ اسرائیلی وزارت ماحولیات کی ترجمان کے مطابق تیل دو

یروشلم ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی ایک پائپ لائن میں شگاف نے ہزاروں کیوبک میٹر خام تیل جنوبی اسرائیل میں اردن کے ساتھ متصل سرحد کے قریب صحرائے اراوا میں بہا دیا، عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ بحیرہ احمر کے تفریح گاہی شہر ایلات کے شمال اور سرحد سے 500 گز کے فاصلہ پر پیش آیا۔ اسرائیلی وزارت ماحولیات کی ترجمان کے مطابق تیل دو کیلو میٹر طویل فاصلہ تک بہہ چکا ہے، تاہم وہ خصوصیت کے ساتھ مزید تفصیلات فراہمی سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ غیرواضح ہیکہ آیا اس میں کوئی سازش کا پہلو ہے اور ماحولیاتی حکام تحقیقات کے معاملہ میں کھلا ذہن رکھتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ فورسیس مقام پر پہنچ چکے ہیں اور تیل کو اردن تک پھیلنے سے روکا گیا۔ یہ پائپ لائن جنوبی بندرگاہی شہر اشکیلان سے ایلات کو خام تیل لے جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT