Wednesday , December 19 2018

اسرائیل ۔ فلسطین تشدد پر ہندوستان کا اظہار ِ تشویش

نئی دہلی۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین تشدد میں غیرمعمولی اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں فریقین سے جلد از جلد راست مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا۔ وزارتِ اُمور خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے گریز کیا جانا چاہئے جس سے علاقہ کی سلامتی کیلئے خطرہ لاحق ہو۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں فضائی حملے اور عام شہریوں کی افسوسناک موت کے علاوہ املاک کو بھاری نقصان ، اس کے ساتھ ساتھ راکٹ حملوں کے ذریعہ اسرائیل کو نشانہ پر بھی ہندوستان کو گہری تشویش ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT