Thursday , June 21 2018
Home / عرب دنیا / اسرائیل ۔ فلسطین پر کل عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

اسرائیل ۔ فلسطین پر کل عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

قاہرہ ۔12 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالم عرب کے وزرائے خارجہ کی پیر کو قاہرہ میں ملاقات ہورہی ہے جہاں غزہ میں حماس عسکریت پسندوں اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جہاں اب تک زائداز 120 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء ایک سفارتی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ عرب لیگ کی فی الحال صدارت کویت کے پاس ہے ۔مصر میں اس کا ہیڈکوارٹرس ہے ، کویت نے انتہائی ہنگامی حالات میں اجلاس طلب کیا ہے ۔ اسرائیل ۔ فلسطین کی لڑائی میں کسی عرب ملک نے اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔ منگل کے روز سے اسرائیلی فضائی حملوں کا آغاز ہوا ۔ مصر جو اسرائیل و حماس لڑائی کی روک تھام کیلئے ثالث کا رول ادا کر ہے نے کہا کہ غزہ میں تشدد روکنے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT