Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / اسرائیل ۔ فلسطین کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں : اوباما

اسرائیل ۔ فلسطین کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں : اوباما

واشنگٹن ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یہ بیان کرتے ہوئے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کسی کیلئے بھی فائدہ مند نہیں ہے، صدر براک اوباما نے کہا ہیکہ امریکہ ہر ممکن کوشش کرے گا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان 2012ء کی جنگ بندی بحال ہوجائے۔ ’’میرا ماننا ہیکہ مزید کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں، اسرائیلی اور فلسطینی عوام کو تو ہرگز نہیں۔ نیز ہم 2012ء کی صلح بحال کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے‘‘۔ اوباما نے یہ بات وائیٹ ہاؤز میں کل شام اپنی طرف سے منعقدہ سالانہ دعوت افطار کے موقع پر مہمانوں سے خطاب میں کہی۔ اسرائیل اور فلسطینی عسکری گروپوں کے درمیان جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں تاکہ موجودہ تشدد کا دور ختم ہوجائے لیکن ابھی تک کوئی معاملت طئے نہیں ہوسکی ہے۔ اوباما نے کہا کہ ہمارا مقصد اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کیلئے امن و سلامتی کا قیام رہا ہے۔ میں یہ بات نہایت واضح طور پر کہہ دینا چاہوں گا کہ کوئی بھی ملک اپنے شہریوں پر اندھادھند راکٹ فائرنگ قبول نہیں کرسکتا ہے۔ اور اس لئے ہم بہت واضح انداز میں کہتے آئے ہیں کہ اسرائیل کو حماس کی طرف سے حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT