Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / اسروکی نئے نیویگیشن سٹیلائیٹ کا آغاز

اسروکی نئے نیویگیشن سٹیلائیٹ کا آغاز

سری ہری کوٹہ ۔ 12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم ( ایسرو) نے آج TRNSS-II مشن کو 4.04 بجے صبح خلاء میں داغا ۔ یہ ستیش دھون خلائی مرکز کی اولین مہم ہے ۔ یہ حسب معمول خلا کیلئے روانہ ہوگیا ۔ اسرو کے عہدیدار نے کہا کہ خلائی ادارہ کے ورک ہارس پی ایس ایل وی کو 19منٹ بعد خلائی مرکز سے مدار میں نصب کرنے کیلئے داغا گیا ۔ یہ 43 پی ایس ایل وی کی 41ویں کامیاب پرواز تھی ۔ 1.425 کلوگرام وزنی سٹیلائیٹ بنگلورو ہیڈ کوارٹر میں قائم الفاڈیزائن ٹکنالوجی کا ایسرو کے تعاون سے تیار کردہ سٹیلائیٹ ہے ۔ یہ دوسرا مصنوعی سیارہ ہے جو ایک خانگی صنعت کی جانب سے سرگرم کیا گیا ہے ۔ پہلا TRNSS-1H ہے ‘ جس کو قبل ازیں خلا میں روانہ نہیں کیا گیا تھا‘ کیونکہ گذشتہ سال اگست میں اس کی روانگی ناکام ہوگئی تھی ۔ ٹی آر این ایس ایس ۔II کامیابی سے مدار میں نصب کردیا گیا اور بالکل درست وقت پر خلا میں داغا گیا ۔ صدرنشین نے یقین ظاہر کیا کہ این اے وی آئی سی برج محروم مرکز کی حیثیت سے آئندہ کئی سال تک کام دے گا ۔

TOPPOPULARRECENT