Monday , June 18 2018
Home / Top Stories / اسروکے تیسرے جہاز رانی سیٹلائٹ کی روانگی

اسروکے تیسرے جہاز رانی سیٹلائٹ کی روانگی

سری ہری کوٹہ ؍ نئی دہلی 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلائی پروگرام کی ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسرو نے آج تیسرے جہاز رانی مصنوعی سیارہ آئی آر این ایس ایس کو پی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعہ رات کی آخری ساعتوں میں خلاء میں کامیابی سے روانہ کردیا۔ یہ اپنے جہاز رانی نظام کے ذریعہ امریکہ کے جی پی ایس کے مساوی ہے۔ آئی آر این

سری ہری کوٹہ ؍ نئی دہلی 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلائی پروگرام کی ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسرو نے آج تیسرے جہاز رانی مصنوعی سیارہ آئی آر این ایس ایس کو پی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعہ رات کی آخری ساعتوں میں خلاء میں کامیابی سے روانہ کردیا۔ یہ اپنے جہاز رانی نظام کے ذریعہ امریکہ کے جی پی ایس کے مساوی ہے۔ آئی آر این ایس ایس آئی سی 7 مصنوعی سیاروں کے سلسلہ کا ایک حصہ ہے جو ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم نے شروع کر رکھا ہے۔ اِس کے ذریعہ ہندوستانی علاقائی جہاز رانی مصنوعی سیارہ نظام قائم کیا جائے گا۔ آج جہاز رانی مصنوعی سیارے کی خلاء میں روانگی ہندوستان کا پہلا کارنامہ ہے جس کے تحت ہر سال 4 مصنوعی سیاروں کو مدار میں نصب کیا جائے گا۔ خلائی اڈے سے 1.32 بجے صبح پہلے لانچ پیاڈ سے داغا ہوا راکٹ سنہری شعلے اُگلتے ہوئے اپنی پرواز کے 20 منٹ بعد 1425.4 کیلو گرام وزنی مصنوعی سیارہ کو مقررہ مدار میں نصب کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اسرو نے پی ایس ایل وی سی 26 آئی آر این ایس ایس آئی سی کو اُس کے مدار میں نصب کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اسرو کے صدرنشین کے رادھا کرشنن نے اِس پرواز کو کامیاب قرار دیا۔

یہ ہندوستانی ساختہ مصنوعی سیارہ بالکل درست معلومات اپنے صارفین کو فراہم کرے گا اور 1500 کیلو میٹر دور تک کے حالات کا جائزہ لے گا۔ آئی آر این ایس ایس کا نظام آخرکار 7 مصنوعی سیاروں پر اور اُن کے زمینی اسٹیشنوں پر مشتمل ہوگا اور امکان ہے کہ 2015 ء تک مکمل نظام قائم کردیا جائے گا۔ اِس کی لاگت 1420 کروڑ روپئے ہوگی۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی نے آج ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم کے سائنسدانوں کو جہاز رانی مصنوعی سیارہ آئی آر این ایس ایس آئی سی کو کامیابی سے مدار میں نصب کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اُنھوں نے کہاکہ اسرو کے سائنسدانوں کو جہاز رانی مصنوعی سیارہ کی کامیابی سے مدار میں تنصیب پر مبارکباد۔ یہ ہمارے لئے بے انتہا فخر اور خوشی کا موقع ہے۔ وزیراعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرو نے اپنا تیسرا جہاز رانی مصنوعی سیارہ آئی آر این ایس ایس آئی سی پی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعہ سری ہری کوٹہ سے صبح کی اوّلین ساعتوں میں خلاء میں روانہ کیا۔ یہ نظام امریکہ کے جی پی ایف نظام کے مساوی ہے۔ آج روانہ کردہ مصنوعی سیارہ اُن سات مصنوعی سیاروں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جو اسرو خلاء میں روانہ کرنا چاہتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT