Tuesday , November 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اسرو اتوار کو دو بین الاقوامی سٹلائٹس کو چھوڑے گا

اسرو اتوار کو دو بین الاقوامی سٹلائٹس کو چھوڑے گا

حیدرآباد 15؍ ستمبر (سیاست نیوز ) ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ(اسرو)تقریبا پانچ ماہ کے وقفہ کے بعد اتوار 16ستمبر کو پی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعہ دو بین الاقوامی سٹلائٹس کو خلا میں چھوڑے گا۔اس کمرشیل مشن میں پی ایس ایل وی۔سی 42کے ذریعہ زمین کے دو مشاہداتی سٹلائٹس نووا ایس اے آر اور ایس ایس ٹی ایل کے ایس ون-4کو آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ سے چھوڑا جائے گا۔یہ دونوں سٹلائٹس برطانیہ کے ہیں۔یہ سٹلائٹس اتوار16ستمبر کو شب 10.07منٹ پر چھوڑے جائیں گے ۔ ایس بینڈ سنتھیٹک اپریچر رڈار(ایس اے آر) کے ساتھ ایس اے آر نووا اور آٹومیٹک آئڈنٹی فکیشن رسیور کا استعمال فاریسٹ میپنگ ،برف کی چادر کی نگرانی،سیلاب اور آفات سماوی کی نگرانی ،جہازکا پتہ چلانے اور ساحل کی نگرانی کے لئے کیاجائے گا۔ایس آئی -4- ہائی ریزولیوشن آپٹیکل زمین کے مشاہدات کا سٹلائٹ ہے ۔اس کا استعمال ماحولیات کی نگرانی،اربن مینجمنٹ اور ڈیزاسٹر مانیٹرنگ کے لئے کیاجاتا ہے ۔دونوں سٹلائٹس کا وزن 889کلو گرام ہے ۔اسرو کے چیئر مین کے شیون نے کہا کہ ریکارڈ وقت میں تمام سٹلائٹس اورخلائی گاڑیوں کی تیاری کی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران 18مشنزبشمول 8لانچ مشنز اوردس اسپیس کرافٹ مشنز چھوڑنے کا منصوبہ ہے ۔اس میں چندریان ٹو اور جی سیٹ 29بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT