Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اسسٹنٹ سٹی پلانرس کے بڑے پیمانے پر تبادلے

اسسٹنٹ سٹی پلانرس کے بڑے پیمانے پر تبادلے

حیدرآباد۔ 17 اگست (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ٹاؤن پلاننگ سیکشن میں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں (اسسٹنٹ سٹی پلانرس) کے بڑے پیمانے پر تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جی ایچ ایم سی کے 14 اسسٹنٹ سٹی پلانرس کے اضلاع کو تبادلے کرتے ہوئے پہلی مرتبہ مختلف اضلاع کے بلدیات اور میونسپل کارپوریشن میں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کو ترقیاں دیتے ہوئے انہیں جی ایچ ایم سی میں تعینات کیا جارہا ہے۔ اب تک ٹاؤن پلاننگ شعبہ میں خدمات انجام دینے والے اسسٹنٹ سٹی پلانرس اور ان کے ماتحت ملازمین پر کرپشن کے الزامات ہیں، لہذا ان تمام حالات کی روشنی میں یہی حکومت بالخصوص اعلیٰ عہدیداروں بلدی نظم و نسق نے مذکورہ ٹاؤن پلاننگ شعبہ کے عہدیداروں کے تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT