Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / اسسٹنٹ فلم ڈائرکٹر سمیت دو عادی سارق گرفتار

اسسٹنٹ فلم ڈائرکٹر سمیت دو عادی سارق گرفتار

حیدرآباد۔/16اپریل، ( سیاست نیوز) مادھا پور پولیس کی کرائم ٹیم نے دو عادی سارقین بشمول اسسٹنٹ فلم ڈائرکٹر کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 20مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرلی۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مادھا پور مسٹر کے نرسمہلو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک 24سالہ نوجوان ٹی ناگرجنا جو پیشہ سے اسسٹنٹ فلم ڈائرکٹر ہے اپنے ساتھی این لنگنا کی مد

حیدرآباد۔/16اپریل، ( سیاست نیوز) مادھا پور پولیس کی کرائم ٹیم نے دو عادی سارقین بشمول اسسٹنٹ فلم ڈائرکٹر کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 20مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرلی۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مادھا پور مسٹر کے نرسمہلو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک 24سالہ نوجوان ٹی ناگرجنا جو پیشہ سے اسسٹنٹ فلم ڈائرکٹر ہے اپنے ساتھی این لنگنا کی مدد سے حیدرآباد و سائبر آباد کمشنریٹ حدود میں 20موٹر سیکلوں کا سرقہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملزمین پارک کی ہوئی موٹر سیکلوں کو نشانہ بناتے ہوئے نقلی چابیوں کی مدد سے سرقہ کرتے تھے۔ ناگرجنا نے ٹالی ووڈ ( تلگو فلموں ) میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی حیثیت سے کام کرچکا ہے اور وہ جوبلی ہلز فلم نگر کا ساکن ہے۔ سال 2008ء میں بھی ناگرجنا کو ضلع کھمم کی پولیس نے بھی اسی قسم کی واردات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT