Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر جائیدادوں پر تقررات کا دھوکہ ۔ 4 گرفتار

اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر جائیدادوں پر تقررات کا دھوکہ ۔ 4 گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 مئی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے 4 دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر کی جائیدادوں پر تقرر کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپئے ہڑپ لئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ این تروپتیا ، ساکن جوبلی ہلز ، شیخ یعقوب علی ساکن یوسف گوڑہ ، محمد علی ساکن عنبر پیٹ اور میر کرار علی ساکن ملکاجگری نے بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے بہانے لاکھوں روپئے ہڑپ لئے ۔ اس دھوکے باز ٹولی کا سرغنہ تروپتیا ہے جو راجیو گاندھی ایویشن اکیڈیمی بیگم پیٹ میں چیف ٹرینر کی حیثیت سے ملازمت کررہا ہے ۔ پی سرینواس راؤ متوطن ضلع کرشنا آندھراپردیش ، سابق رکن اسمبلی راما راؤ سے رجوع ہوکر اسے موٹر وہیکل انسپکٹر کے عہدہ پر تقرر کرنے میں مدد طلب کی ۔ یہاں پر تروپتیا نے اسے ملازمت فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سید قمر حسین عرف نواب سے رابطہ قائم کیا اور میر کرار علی اور محمد علی نے عابڈس میں واقع ایک ہوٹل میں ملاقات کرتے ہوئے موٹر وہیکل انسپکٹر کے عہدہ پر ملازمت فراہم کرنے کیلئے 31 لاکھ کا مطالبہ کیا اور بطور پیشگی 2 لاکھ روپئے حاصل کئے ۔ اتنا ہی نہیں دھوکہ بازوں نے سرینواس راؤ سے 10 لاکھ روپئے کی قسط حاصل کی اور بعد ازاں اپنے پڑوسی شیخ یعقوب علی سے تعارف کروایا ۔ مذکورہ افراد نے جملہ 15 لاکھ روپئے حاصل کئے اور ملازمت فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔ ٹاسک فورس ٹیم نے مذکورہ دھوکہ بازوں کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں جوبلی ہلز پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT