Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / اسسٹنٹ ڈائرکٹر گاندھی ہاسپٹل گرفتار

اسسٹنٹ ڈائرکٹر گاندھی ہاسپٹل گرفتار

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر جنرل محکمہ انسداد رشوت ستانی تلنگانہ اسٹیٹ حیدرآباد کے بموجب 31 اگست کو تقریبا 2-30 بجے دن این وی رمیش بابو اسسٹنٹ ڈائرکٹر ( ایڈمن ) گاندھی ہاسپٹل سکندرآباد کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا جب وہ شکایت کنندہ ڈی سریکانت جنرل منیجر سائی سیکوریٹی سروسیس سے سیکوریٹی گارڈس کے ماہانہ بلس کی اجرائی کے لیے 20 ہزار روپئے بطور رشوت کا مطالبہ اور قبول کررہا تھا ۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے رشوت کی رقم کو ملزم اسسٹنٹ ڈائرکٹر اڈمن کی پتلون کے دائیں پاکٹ سے ضبط کرلیا ہے ۔ جس کے ساتھ ہی ملزم اے ڈی کو گرفتار کر کے اے سی بی کورٹ میں پیش کیا گیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT