Wednesday , July 18 2018
Home / Top Stories / اسلامو فوبیا پھیلانے والے یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات

اسلامو فوبیا پھیلانے والے یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات

لکھنؤ ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حال ہی میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے چیف منسٹر یو پی یوگی آدتیہ ناتھ کی اسلام دشمنی کا پردہ فاش کیا ہے ۔ 2014 ء میں اپنی ایک تقریر میں جسے سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ اگر (مسلمان) ایک ہندو لڑکی کو اپنے پھندے میں پھنساتے ہیں تو ہم 100 مسلم لڑکیوں کو پھنسائیں گے ۔ اگر وہ ایک ہندو کو قتل کریں گے تو ہم 100 مسلمانوں کو قتل کریں گے ۔ 25 سال قبل انہوں نے وی ایچ پی کے ہندوتوا حامی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے مغل دور کی یاددہانی کی تھی اور کہا تھا کہ یہ اشرافیہ طبقہ کا حق ہے کہ وہ اوسط طبقہ کا استحصال کریں ۔ وہ بالواسطہ طور پر مسلمانوں کا حوالہ دے رہے تھے آج وہی آدتیہ ناتھ یو پی کے چیف منسٹر بن چکے ہیں ۔ تاہم ان کی ذہنیت یہی برقرار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT