Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / اسلامک اسٹیٹ کو 45 ملین ڈالر زر تاوان ادا ہوا: یواین

اسلامک اسٹیٹ کو 45 ملین ڈالر زر تاوان ادا ہوا: یواین

اقوام متحدہ ۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کی نگرانی کرنے والی ٹیم نے بتایا ہے کہ 2012 ء سے لیکر رواں برس تک اسلامک اسٹیٹ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کو اغوا کی وارداتوں کے تحت 120 ملین ڈالر تک تاوان دیا گیا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کو 35 سے 45 ملین ڈالر کے درمیان زر تاوان دیا گیا۔ مانیٹرنگ ٹیم کی سربراہ یوستانا

اقوام متحدہ ۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کی نگرانی کرنے والی ٹیم نے بتایا ہے کہ 2012 ء سے لیکر رواں برس تک اسلامک اسٹیٹ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کو اغوا کی وارداتوں کے تحت 120 ملین ڈالر تک تاوان دیا گیا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کو 35 سے 45 ملین ڈالر کے درمیان زر تاوان دیا گیا۔ مانیٹرنگ ٹیم کی سربراہ یوستانا لالجی نے یہ تفصیلات سلامتی کونسل کو انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کی ایک میٹنگ میں بیان کی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ زر تاوان کی ادائیگیاں بھی جاری ہیں۔ مانیٹرنگ ٹیم نے ابوسیاف گروپ کے علاوہ القاعدہ کی جزیرہ نما عرب اور شمالی افریقہ میں متحرک ذیلی شاخوں کو تاوان کی وصولی کی تفصیلات بھی بیان کیں۔

TOPPOPULARRECENT