Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو ’مذہبی، نسلی تطہیر‘ کے مرتکب

اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو ’مذہبی، نسلی تطہیر‘ کے مرتکب

جنیوا۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر ناوی پلے نے کہا ہے کہ عسکریت پسند مسلمانوں کی تنظیم اسلامک اسٹیٹ عراق اور شام میں ’مذہبی اور نسلی تطہیر‘ کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ناوی پلے کے مطابق خاص طور پر عراق میں اسلامک اسٹیٹ اور اس کے حامی شدت پسند گروپوں کی غیر عرب اور غیر سنی افراد کے خلاف کارروائیاں شدت اختیار

جنیوا۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر ناوی پلے نے کہا ہے کہ عسکریت پسند مسلمانوں کی تنظیم اسلامک اسٹیٹ عراق اور شام میں ’مذہبی اور نسلی تطہیر‘ کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ناوی پلے کے مطابق خاص طور پر عراق میں اسلامک اسٹیٹ اور اس کے حامی شدت پسند گروپوں کی غیر عرب اور غیر سنی افراد کے خلاف کارروائیاں شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں اور یہ اقدامات انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ ان کے بقول یہ جہادی قوتیں منظم طریقے سے خواتین، مردوں اور بچوں کو مذہبی، نسلی اور فرقہ ورانہ بنیادوں پر خونریزی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ اسی دوران امریکی افواج کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل مارٹن ڈیمپسی نے خبردار کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے جہادی جلد ہی امریکہ اور یورپ کے لئے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT