Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / اسلامک سوسائٹی کو دھمکی دینے والا گرفتار

اسلامک سوسائٹی کو دھمکی دینے والا گرفتار

میامی 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایف بی آئی نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے پیرس میں ہوئے دہشت گرد حملوں کے بعد اپنی نفرت کا اظہار کرنے کے لئے فلوریڈا اسلامک سنٹر کو دھمکی دی تھی۔ مذکورہ شخص کے خلاف جو شکایت درج کی گئی ہے اس کے مطابق جیسے ہی اس شخص کو پیرس میں دہشت گرد حملوں کے بارے میں پتہ چلا جس میں 129 افراد ہلاک ہوئے، مارٹن ایلان شینزلر نے پائینلاز کاؤنٹی میں واقع اسلامک سوسائٹی کے نام ایک پیغام روانہ کیا جس میں اس نے دھمکی دی تھی کہ پیرس میں جو کچھ ہوا اس کے ردعمل کے طور پر وہ خود بھی اسلامک سوسائٹی کو بم سے اُڑادے گا اور وہاں موجود تمام لوگوں کو گولی مار دے گا۔ بہرحال ایس ایم ایس پیغام جس سیل فون سے بھیجا گیا تھا، اس سیل نمبر کے ذریعہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے مکان کی تلاشی کے بعد کوئی خطرناک مادہ یا دستاویز برآمد نہیں ہوئی جس سے اُسے بھی ایک دہشت گرد یا جنونی قرار دیا جاسکتا لیکن اس کے باوجود بھی اگر اس کا جرم ثابت ہوگیا تو اسے دس سال کی سزائے قید دی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT