Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسلامک گیمز میں آذربائیجان کوپہلا اور ترکی کو دوسرا مقام

اسلامک گیمز میں آذربائیجان کوپہلا اور ترکی کو دوسرا مقام

باکو ۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام )آذربائیجان میں منعقدہ چوتھی اسلامک یکجہتی گیمز کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔میزبان آذربائیجان 75 گولڈمیڈلزکے ساتھ پہلے نمبر پررہا۔ میزبان ملک آذربائیجان 75گولڈ، 50سلور اور37 برونز میڈلس حاصل کرکے گیمز کافاتح قرار پایا ۔ ترکی نے 71گولڈ، 67سلور اور 57برونزمیڈلس کے ساتھ دوسرے مقام پر فائز رہا جبکہ ایران نے 39گولڈ، 26سلور اور 33برونزمیڈل کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔
میسی گولڈ ن بوٹ کی دوڑ میں سب سے آگے
بارسلونا۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام )بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی یورپین گولڈن بوٹ ایوارڈ کیلئے سب سے آگے ہیں انہوں نے ایلبار کے خلاف دو مرتبہ گیند جال میں پھینک کر لا لیگا فٹ بال سیزن میں37گول کی بدولت ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ان کے گولڈن بوٹ ایوارڈکیلئے 74 نشانات ہو چکے ہیں اور وہ چوتھی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر کے کرسٹیانو رونالڈ و کا ریکارڈ بھی برابر کر سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT