Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج ورنگل میں بی کام کمپیوٹر کلاسیس کا آغاز

اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج ورنگل میں بی کام کمپیوٹر کلاسیس کا آغاز

جنگاؤں۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج ورنگل ایک قدیم ادارہ ہے۔ اس کالج میں پہلی مرتبہ بی کام کمپیوٹر انگلش میڈیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ 2014-15 پہلے بیاچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے منظوری حاصل ہوئی ہے۔ کاکتیہ یونیورسٹی سے اس کا الحاق ہے۔ کالج پرنسپل ڈاکٹر کوکب علی اور اسلامیہ کالج سوسائٹی چیرمین

جنگاؤں۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج ورنگل ایک قدیم ادارہ ہے۔ اس کالج میں پہلی مرتبہ بی کام کمپیوٹر انگلش میڈیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ 2014-15 پہلے بیاچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے منظوری حاصل ہوئی ہے۔ کاکتیہ یونیورسٹی سے اس کا الحاق ہے۔ کالج پرنسپل ڈاکٹر کوکب علی اور اسلامیہ کالج سوسائٹی چیرمین جناب شیخ بشیر احمد اور سکریٹری بی چاند پاشاہ کی محنتوں اور کاوشوں کی وجہ سے بی کام کمپیوٹر انگلش میڈیم کلاسیس کا آغاز عمل میں آیا۔ جناب شیخ بشیر احمد چیرمین اسلامیہ کالج ادارہ نے طلباء و طالبات سے درخواست کی ہے کہ وہ کالج میں داخلہ لیں۔ مسلم طلباء وطالبات خاص طور پر دلچسپی لیکر انگلش میڈیم بی کام کمپیوٹرس میں داخلہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لکچررس موجود ہیں اور معیاری تعلیم دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT